سعودیہ میں رینالہ خورد کا رہائشی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق

سعودیہ میں رینالہ خورد کا رہائشی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق
سعودیہ میں رینالہ خورد کا رہائشی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق

  

اوکاڑہ (ویب ڈیسک)سعودیہ میں مقیم 24 سالہ نوجوان کام کرتے ہوئے چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا، متوفی کا نکاح سال قبل ہوا تھا رخصتی تین ماہ بعد ہوئی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق انوار شہید کالونی کے رہائشی محمد ادریس کا 24 سالہ بیٹا محمد عثمان محنت مزدوری کیلئے آٹھ ماہ قبل سے سعودی عرب میں مقیم تھا گزشتہ روز بلڈنگ پر کام کررہا تھا کہ چوتھی منزل سے گرپڑا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا مرحوم کا ایک سال قبل اپنی عزیزہ سے نکاح ہوا تھا اور جنوری، فروری میں رخصتی ہوئی تھی، فوتگی کی خبر سن کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی میت ایک دو روز میں وطن پاکستان لائی جائے گی۔

مزید :

اوکاڑہ -