دبئی میں رہنے والے یا جانے کا ارادہ رکھنے والے یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں، حکومت نے خبردار کردیا

دبئی میں رہنے والے یا جانے کا ارادہ رکھنے والے یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں، ...
دبئی میں رہنے والے یا جانے کا ارادہ رکھنے والے یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں، حکومت نے خبردار کردیا

  

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ٹریفک کے نظام کو جدید ترین بنانے کے لئے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ٹریفک پولیس نے البرج (Al Burj) نامی نئی قسم کے کیمرے نصب کردئیے ہیں جو نہ صرف رفتار کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑ سکیں گے بلکہ سیٹ بیلٹ ناباندھنے اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والے بھی ان کی نظر سے بچ نہیں پائیں گے۔

مزید جانئے: ہوائی جہاز میں سفر کیلئے بدترین نشستیں کونسی ہوتی ہیں ؟ایسی معلومات جو آ پ کو بڑی زحمت سے بچا سکتی ہے

دبئی ٹریفک پولیس کے سربراہ کرنل سیف المزروعی کا کہنا ہے کہ جدید ترین کیمروں کو اندرون شہر اور شہر کے باہر نصب کیا گیا ہے اور ان کی مدد سے پچھلے 11 ماہ میں رفتار کی خلاف ورزی، سیٹ بیلٹ نہ پہننے اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے جیسے 51891 جرائم پکڑے گئے۔ اخبار امارات الیوم کے مطابق ٹریفک سربراہ کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ نئی قسم کے کیمرے صرف رفتار کی خلاف ورزی کو پکڑسکتے ہیں حالانکہ یہ سیٹ بیلٹ نہ پہننے والوں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کو بھی پکڑسکتے ہیں، جبکہ غیر قانونی طور پر اوورٹیکنگ کرنے اور غلط پارکنگ کرنے والے بھی ان کی نظر سے نہیں بچ سکتے، اور حتیٰ کہ کوئی ٹرک یا کار اپنی سامنے چلنے والی گاڑی سے کم از کم فاصلے کی حد قائم نہ رکھے تو اسے بھی پکڑاجاسکتا ہے۔

حال ہی میں ان کیمروں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے شیخ زید روڈ پر 52 نئے البرج کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ مختلف چوراہوں پر بھی 31 نئے کیمروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -