داعش میں کس ملک کے شہری سب سے زیادہ تعداد میں شامل ہورہے ہیں؟ جواب جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

داعش میں کس ملک کے شہری سب سے زیادہ تعداد میں شامل ہورہے ہیں؟ جواب جان کر آپ ...
داعش میں کس ملک کے شہری سب سے زیادہ تعداد میں شامل ہورہے ہیں؟ جواب جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) چند ماہ قبل روس نے داعش کے خلاف سخت ترین فضائی کارروائی کا آغاز کیا جس کے بعد داعش نے اسے اپنا سب سے بڑا دشمن قرار دے ڈالا، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی ملک سے جنگجو گروہ درگروہ داعش میں شامل ہورہے ہیں، اورحتٰی کہ اس ملک سے داعش میں شامل ہونے والوں کی شرح سب سے آگے نکل گئی ہے۔

جریدے ڈیلی بیسٹ نے ایک امریکی سیکیورٹی کنسلٹنگ کمپنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں روس سے شام جاکر داعش میں شامل ہونے والے جنگجوﺅں کی تعداد میں تقریباً 300 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ سیکیورٹی کمپنی Soufan Group کا کہنا ہے کہ جون 2014ءمیں داعش میں شامل روسی شہریوں کی تعداد تقریباً 800 تھی جو کہ محض ایک سال میں 2400 سے زائد ہوچکی ہے۔

مزیدجانئے: ’’بیٹی میرے حوالے کر دو‘‘داعش خلیفہ البغدادی نے اپنی مطلقہ سے بیٹی کی سپرداری کا مطالبہ کردیا

صرف دو ممالک، سعودی عرب اور تیونس، داعش میں شامل جنگجوﺅں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے روس سے آگے ہیں۔ جریدے کے مطابق داعش میں شامل تیونس کے شہریوں کی تعداد 6ہزار جبکہ سعودی شہریوں کی تعداد 2500 ہے۔ روس سے آنے والے جنگجوﺅں کی اکثریت کا تعلق ملک کے شمالی علاقوں چیچنیا اور داغستان سے ہے جہاں اس سے پہلے روس مخالف تحریکیں بڑے پیمانے پر سرگرم رہی ہیں۔

دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ روسی حکومت خود ہی اپنے ہاں موجود شدت پسندوں کو شام روانہ ہونے میں مدد فراہم کررہی ہے۔ جریدے ’نووایا گزیٹا‘ کا کہنا ہے کہ روسی انٹیلی جنس ایجنسی ایف ایس بی روسی شدت پسندوں کو شام جانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی حکومت چاہتی ہے کہ شدت پسند اگر روس چھوڑ کر کسی اور ملک جاکر اپنی کارروائیاں کریں، تو یہ بات روس کے امن کے لئے بہتر ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -