سائنسدانوں نے آپ کے خون سے آپ کے بال پھر سے اُگانے کا طریقہ ایجاد کرلیا، گنجے افراد کیلئے سب سے بڑی خوشخبری

سائنسدانوں نے آپ کے خون سے آپ کے بال پھر سے اُگانے کا طریقہ ایجاد کرلیا، گنجے ...
سائنسدانوں نے آپ کے خون سے آپ کے بال پھر سے اُگانے کا طریقہ ایجاد کرلیا، گنجے افراد کیلئے سب سے بڑی خوشخبری

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک)گنجے پن کے علاج کے لئے طرح طرح کے بے فائدہ دیسی اور ولایتی نسخوں سے تنگ افراد کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ اب ایک ایسا نسخہ بھی سامنے آگیا ہے جسے انسانی خون سے تیار کیا جاتا ہے اور اس کے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ گنجے پن کا واقعی شرطی اور کامیاب ترین علاج ہے۔

انسانی خون میں زردی مائل مائع پلازما،خون کے سرخ خلیے، خون کے سفید خلیے اور پلیٹ لیٹس کہلانے والے خلیے پائے جاتے ہیں۔ اس نئے طریقہ علاج میں خون کو تیز رفتار سے گھومنے والی ایک مشین میں ڈالا جاتا ہے جو اس کے مذکورہ بالا اجزاءکو علیحدہ علیحدہ کردیتی ہے۔ جس شخص کے بال اگانا مقصود ہو، خون کی تھوڑی سی مقدار اسی کے بازو سے لی جاتی ہے۔

مزید جانئے: وہ فحش فلم جسے نہ دیکھ کر آپ خطرناک بیماری میں مبتلا مریضوں کی جان بچاسکتے ہیں

نیویارک یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 50 مریضوں پر کئے گئے تجربات میں اس نئے طریقے کو بہت کارگرپایا گیا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ خون سے تیار کیا گیا مادہ پی آر پی (پلیٹ لیٹ رچ پلازما) مریض کا بلڈ سیمپل لئے جانے کے چند منٹ بعد اس کے سر کی جلد میں داخل کیا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق پی آر پی سر کی جلد میں خون کی گردش اور غذائی اجزاءکی فراہمی نمایاں طور پر بڑھادیتا ہے جس کے نتیجے میں مضبوط اور صحت مند بال اگنا شروع ہوجاتے ہیں۔

جریدے ڈیلی میل میں شائع ہونے والی رپوٹ کے مطابق تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ انقلابی طریقہ علاج نہ صرف گنجے پن کی سب سے عام پائی جانے والی قسم کا خاتمہ کرسکتا ہے بلکہ باریک ، کمزور اور گرتے بالوں کو بھی مضبوط کرکے گرنے سے روک سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -