ہاتھ پر چند منٹ اس پوائنٹ کو دبا کر آپ صحت کے کس سنگین ترین مسئلے سے چھٹکارا پاسکتے ہیں؟ جواب آپ کو آزمانے پر مجبور کردے گا

ہاتھ پر چند منٹ اس پوائنٹ کو دبا کر آپ صحت کے کس سنگین ترین مسئلے سے چھٹکارا ...
ہاتھ پر چند منٹ اس پوائنٹ کو دبا کر آپ صحت کے کس سنگین ترین مسئلے سے چھٹکارا پاسکتے ہیں؟ جواب آپ کو آزمانے پر مجبور کردے گا

  

بیجنگ(نیوزڈیسک)ہمارے ہاتھ میںایک جگہ ایسی ہے جسے اگر دبایا جائے تو ہمیں سردرد،دانت میں درد،آنکھوں کی سرخی اور چہرے کی سوجن سے بچا جاسکتا ہے۔

معروف چینی طریقہ علاج آکو پنکچر میں ایسی جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے کہ جسے دبانے سے انسان اوپر بتائی گئی بیماریوں سے بغیر کوئی دوائی کھائے محفوظ رہ سکتا ہے۔یہ نشان عموماًہمارے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے اورشہادت کی انگلی کی بیس میں موجود ہوتا ہے۔تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے ہاتھ کی کونسی جگہ ایسی ہے جہاں دبانا ہوگا۔گھبرائیں نہیں یہ سوئی کی طرح باریک جگہ نہیں بلکہ یہ ایک سکے کی طرح کافی چوڑی جگہ ہے۔اس جگہ کو دبانے سے آپ کو بیماری میں کافی سکون اور آرام ملے گا لیکن حاملہ خواتین اسے مت آزمائیںکیونکہ اس طرح لیبرکی درد میں اضافہ ہوسکتاہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس