ٹیسٹ رینکنگ ، پاکستان ٹیم اور یاسر شاہ کی چوتھی پوزیشن

ٹیسٹ رینکنگ ، پاکستان ٹیم اور یاسر شاہ کی چوتھی پوزیشن

دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے پاکستان کی کرکٹ ٹیم اور یاسر شاہ دونوں ہی چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں جاری کردہ نئی رینکنگ میں ٹیموں میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم چوتھے نمبر پر براجمان ہے دوسرے نمبر پر بھارت اور تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کی ٹیمیں براجمان ہیں جبکہ بیٹسمینوں میں پاکستان کے یونس خان ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق گیارہویں اسد شفیق 13 ویں پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر ببیٹسمین سرفراز احمد17 ویں جبکہ ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی19 ویں نمبر پر ہیں جبکہ باؤلرز کی فہرست میں یاسر شاہ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ان کے علاوہ پاکستان کا کوئی اور باؤلر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی