نیشنل سینئر ویمن سائیکلنگ چیمپیئن شپ آرمی نے جیت لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)11 ویں نیشنل سینئر ویمن سائیکلنگ چیمپیئن شپ دفاعی چیمپیئن پاکستان آرمی نے 214 پوائنٹس کے ساتھ جیت لی۔ دوسری جونیئر چیمپیئن شپ خیبر پی کے کے نام رہی۔ آرمی کی صبیحہ زاہد تیز ترین اور بہترین سائیکلسٹ قرار پائیں۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں منعقد تین روزہ چیمپیئن شپ کے آخری روز بھی سینئر ویمنز کے ایونٹ میں آرمی کی کھلاڑی چھائی رہیں اور تمام ایونٹس اپنے نام کیے۔ آرمی نے 8 گولڈ اور ایک سلور میڈل کے ساتھ 214 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ واپڈا کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔
1 گولڈ، پانچ سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ 164 پوائنٹس کے ساتھ رنر اپ پوزیشن رہی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی ٹیم 94 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔