بی پی ایل، محمد عامر نے محمد حفیظ کو صفر پر پویلین بھیج دیا
ڈھاکہ(آن لائن) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)میں فاسٹ باؤلر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کوپوویلین بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں فاسٹ باؤلر محمد عامر اور قومی ٹیم کے سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ آمنے سامنے آئے جہاں سپاٹ فکسنگ کے کیس میں سزا مکمل کرنے کے بعد واپسی کرنے والے محمدعامر نے اپنے قومی ٹیم میں واپسی کے مخالف محمد حفیظ کو چوتھی گیند پر 1رن بنا کر پوویلین کی جانب چلتا کیا۔ یاد رہے کہ محمد حفیظ نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے محمد عامر کی وجہ سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی آفر ٹھکرائی تھی محمد عامر نے جب سے کرکٹ میں اپنی واپسی کی ہے اسوقت سے اب تک انہوں نے بہت عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے امید کی جاسکتی ہے کہ ان کو جلد ہی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنالیا جائے گا اور اس حوالے سے چیئرمین شہر یار خان بھی گرین سگنل دے چکے ہیں۔