سلمان،آصف اور عامرکو ٹیم میں شامل نہ کیا جائے، صادق محمد

سلمان،آصف اور عامرکو ٹیم میں شامل نہ کیا جائے، صادق محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر( سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں سز ا بھگتنے والے تین پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ ، محمد آصف اور محمد عامر کو اگر قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا تو میں گارنٹی سے کہتا ہوں کہ مستقبل میں بھی سپاٹ فکسنگ کرنے والے مزید کرکٹرز سامنے آ سکتے ہیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذکورہ کرکٹرز سپاٹ فکسنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور انہوں نے اپنا جرم قبول کرنے کے بعد سزا بھی بھگت لی ہے تو پھر انہیں کرکٹ کی دنیا میں واپس لانا مناسب نہیں ہے۔ ان کی ٹیم میں واپسی سے دیگر کرکٹرز کو بھی سپاٹ فکسنگ کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ پاکستان کا نام بدنام کرنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جانا چاہئے ۔صادق محمد نے کہا کہ اگر اس کے باجود پی سی بی مذکورہ کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کرنا چاہتا ہے تو پھر اسے ان کے غرور و تکبر کو ختم کرکے ان کے رویہ میں بہتری لانا ہوگی۔ صادق محمد نے اس امید کا اظہار کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی حکومت کے مابین دیگر معاملات کے علاوہ پاک بھارت سیریز کے انعقاد کا مسئلہ بھی زیر بحث آئے گا اور سیریز کا انعقاد ممکن ہوسکے گا ۔صادق محمد نے کہاکہ دونوں ملکوں سمیت دنیا بھر کے شائقین کرکٹ پاک بھارت سیریز کے انعقاد کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔
اور دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز کو انہیں مایوسی سے بچانا چاہئے ۔