آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے لوگو کی تقریب رونمائی
دبئی(آئی این پی) آنٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی)نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے لوگو کی رونمائی کی تقریب آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی میں ہوئی۔پرپل اور شاکنگ پنک تھیم کے ساتھ میگا ایونٹ کا یہ لوگو کچھ مختلف سا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا چھٹا ایڈیشن بھارت میں ہوگاجس میں سولہ ٹیمیںآمنے سامنے ہوں گی، بھارت کے آٹھ شہرمیچز کی میزبانی کریں گے۔ایونٹ کا آغاز گیارہ مارچ کو ہوگا۔
اور فائنل تین اپریل کو کھیلا جائے گا۔