بھارت سے سیریز بھیگ میں نہیں مانگ رہے، وسیم اکرم

بھارت سے سیریز بھیگ میں نہیں مانگ رہے، وسیم اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ہم بھارت سے سیریز بھیگ میں نہیں مانگ رہے بھارتی بورڈنے ہمارے ساتھ سیریز کے انعقاد کا معاہدہ کیا تھا اور اس کو اب پاسداری کرنے کی ضرورت ہے جبکہ عامر بہت اچھا کھلاڑی ہے اور اس کو اپنی غلطًی کا احساس ہوگیا ہے اس لئے اس کو اب ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے اس کی کارکردگی نے متاثر کیا ہے وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز ضرور ہونی چاہئیے اور اس کیلئے بھارتی بورڈ کو کئے گئے اپنے معاہدے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ اس حوالے سے وہ مثبت فیصلہ کرے گا۔