2015ء؛قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے مین کارکردگی ناقص رہی

2015ء؛قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے مین کارکردگی ناقص رہی

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) رواں سال 2015ء4 کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، آسٹریلیا،بنگلہ دیش، بھارت، نیوزی لینڈاورویسٹ انڈیزکے خلاف جیت کامزانہ چکھ سکی۔ایک رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے موجودہ سال2015ء کے دوران اب تک11ٹیموں کے مابین27میچ کھیلے جن میں سے12میچ جیتے،14میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہاقومی کرکٹ ٹیم کاتمام ٹیموں کے خلاف مجموعی طورپرجیت کا تناسب 46.15 فیصدہے،پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف ایک میچ کھیلااورہاراآسٹریلیاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان نے 3میچ کھیلے اورتینوں میچ ہارے بنگلہ دیش نے تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کوسیریزمیں3۔0سے شکست دے کروائٹ واش کیا بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔انگلینڈکے خلاف4میچ کھیلے،ایک میچ جیتااور3میچ ہارے انگلینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب25فیصدہے۔بھارت کے خلاف ایک میچ کھیلااورہارابھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔آئرلینڈکے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاآئرلینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔نیوزی لینڈکے خلاف2میچ کھیلے اوردونوں میچ ہارے نیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاجنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔سری لنکاکے خلاف5میچ کھیلے 3میچ جیتے اور2میچ ہارے سری لنکاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب60فیصدہے۔یواے ای کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتایواے ای کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔ویسٹ انڈیزکے خلاف ایک میچ کھیلااورہاراویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔زمباوے کے خلاف7میچ کھیلے 5میچ جیتے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا زمباوے کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب83.33فیصدہے۔بڑی ٹیموں کے خلاف پاکستان کومجموعی طورپرشکست کاسامنارہا۔جیتے گئے 12میچوں میں سے5زمباوے،3سری لنکا، اور آئرلینڈ،یواے ای،انگلینڈاورجنوبی افریقہ کے خلاف ایک ایک میچ جیتاجبکہ ہارنے والے میچوں میں بنگلہ دیش اورانگلینڈسے3،3،نیوزی لینڈاورسری لنکاسے2,2،آسٹریلیا، بھارت، ویسٹ انڈیز اور زمباوے سے ایک ایک میچ میں شکست کاسامناکرناپڑا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -