بنگلہ دیش ہائیکورٹ نے کرکٹر شہادت حسین کی ضمانت منظور کر لی

بنگلہ دیش ہائیکورٹ نے کرکٹر شہادت حسین کی ضمانت منظور کر لی

  

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش ہائیکورٹ نے قومی کرکٹر شہادت حسین کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ منگل کو جسٹس ایم عنایت الرحیم اور جسٹس عامر حسین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے آئندہ سال 31 مارچ تک شہادت حسین کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ رواں سال 7 ستمبر کو ڈھاکہ پولیس نے ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے پر شہادت حسین اور ان کی اہلیہ کے خلاف عورتوں اور بچوں کو دبانے اور ظلم کرنے کے روک تھام قانون کے تحت مقدمہ درج کر کے ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا اور بعدازاں 5 اکتوبر کو شہادت نے بھی خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ شہادت کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد 13 اکتوبر کو دوبارہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔ انہوں نے کئی بار ضمانت کی درخواست دی تاہم انہیں ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ یکم دسمبر کو عدالت نے ان کی اہلیہ کو ضمانت پر رہا کیا اور اب شہادت کو بھی 31 مارچ تک رہائی مل گئی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -