سکیورٹی خدشات ،ورلڈ سکواش فیڈریشن نے مصر میں ہونیوالی چیمپئن شپ ملتوی کر دی

سکیورٹی خدشات ،ورلڈ سکواش فیڈریشن نے مصر میں ہونیوالی چیمپئن شپ ملتوی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) ورلڈ سکوائش فیڈریشن نے مصر میں سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ورلڈ مینز ٹیم سکوائش چیمپئن شپ ملتوی کردی۔ نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر الزمان نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق ورلڈ مینز ٹیم سکوائش چیمپئن شپ 12 سے 18 دسمبر تک مصر میں کھیلی جانی تھی اورپاکستانی ٹیم نے 10 دسمبر کو پوری تیاری کے ساتھ مصر جانا تھا مگر یورپی ممالک نے مصر میں سیکورٹی خدشات کی بنا پر ایونٹ میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے ورلڈ سکوائش فیڈریشن نے چیمپئن شپ ملتوی کردی ہے۔نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 23 سے 25 ممالک نے شرکت کرنا تھی۔ جن میں جرمنی ‘ انگلینڈ ‘ آسٹریلیا ‘ کینیڈا‘ سکاٹ لینڈ‘ امریکا ‘ سنگا پور ‘ ملائشیا ‘ پاکستان ‘ قطر ‘ کویت ‘ بھارت ‘ سری لنکا اور ایران سمیت دیگر ممالک شامل تھے اس ایونٹ کی منسوخی کے بعد اب یہ توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی اس کی نئی تاریخ کا اعلان کردیاجائے گا اس ایونٹ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہوئی تھی اور اس نے پوری تیاری کے ساتھ شرکت کیلے جانا تھا۔