بھارتی بورڈ کا اجلاس ؛ انوراگ کی سیریز کی مخالفت ، راجیوشکلا کی حمایت

بھارتی بورڈ کا اجلاس ؛ انوراگ کی سیریز کی مخالفت ، راجیوشکلا کی حمایت

  

 ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کے حوالے سے سیکرٹری بی سی سی آئی انو راگ ٹھاکر اور آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلہ کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی نجی ٹی وی کے مطابق راجیو شکلہ کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کا انعقاد ضرور ہونا چاہئیے اور بھارتی حکومت اس کی فوری اجازت دے جبکہ اس حوالے سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کی حمایت نہیں کرتے اور ان کے نزدیک یہ سیریز نہیں ہونی چاہئیے اور اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان اس سیریز کیلئے حالات بھی سازگار نہیں ہیں جب تک دونوں ملکوں کے درمیان حالات سازگار نہیں ہوتے اس وقت تک اس سیریز کا انعقاد نہیں ہونا چاہئیے اور اس لئے اس کی مخالفت کرتا ہوں جبکہ راجیو شکلہ نے اس حوالے سے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے سیریز کا انعقاد ضرور ہونا چاہئیے تاکہ سیریز چھوٹے پیمانے پر ہی ہو لیکن اس کا انعقاد ضرور ہونا چاہئیے اور یہ دونوں ملکوں کے لئے بہت بہتر ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -