دی سپرٹ سکول سسٹم کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گا لا

دی سپرٹ سکول سسٹم کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گا لا

لاہور( سپورٹس رپورٹر)دی سپرٹ سکول سسٹم کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا 2015 کا انعقاد کیا گیا جس میں 70 سپرٹ سکول کی برانچوں کے بچوں نے شرکت کی تقریب میں طلبہ کی بڑی تعداد نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے کراپنی صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کیا جبکہ مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آل پاکستان سپرٹ سپورٹس گالا میں سپرٹ سکول کے بچوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لے کر بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شر کا ء کے دل جیت لیے۔ سپورٹس گالا میں ننھے کھلاڑیوں کی دو ٹیموں کے درمیان کبڈی کامیچ بھی کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں کی طرف سے بھر پور زور آزمائی کی گئی۔ تقریب میں شریک بچوں اور اساتذہ نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں کے انعقاد کی اشد ضرورت ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی خواجہ سلمان رفیق نے مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کر نے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سپیرئیر کالجز چوہدری عبدالرحمن سپرٹ سکول کے ذریعے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے ملک کی خدمت کر رہے ہیں ۔ سپورٹس گالا میں طلبہ کے ساتھ ساتھ پرنسپلز صاحبان اور اساتذہ کے درمیان دو ڑ اور رسہ کشی کے مقابلے بھی ہوئے ۔

تقریب میں بچوں کیلئے خصوصی طور پر میجک شو کا بھی اہتمام میں کیا گیا جس سے بچے خوب محظوظ ہوتے رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی