اسلام آباد گیمز آج شروع ہوں گے

اسلام آباد گیمز آج شروع ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے زیراہتمام اسلام آباد گیمز آج بدھ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ گیمز کا افتتا ح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کریں گے، پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر نے بتایا کہ اسلام آباد گیمز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ایونٹس میں پرائیویٹ سکولز کے پندرہ ہزار سے زائد لڑکے اور لڑکیاں شرکت کریں گی۔اسلام آباد گیمز میں چار کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں کرکٹ، فٹ بال، رسہ کشی اور بیڈمنٹن کے مقابلے شامل ہیں۔ یہ مقابلے 12 دسمبر تک جاری رہیں گے اور گیمز کے اختتامی روز کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیشن ایواڈ تقسیم کئے جائیں گے اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو سکالر شپ بھی دی جائیں گی۔