جنوبی افریقہ کو ہرا کر کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے، کوہلی

جنوبی افریقہ کو ہرا کر کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے، کوہلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد پھولے نہیں سما رہے، ان کا کہنا ہے کہ بطور کپتان عالمی نمبر ایک کو 3-0 سے شکست دے کر میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد کھلاڑیوں پر بہت زیادہ دباؤ تھا، ٹیسٹ سیریز میں بڑی کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور کپتان جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو 3-0 سے شکست دینا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔
اور میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ کوہلی نے کہا کہ جنوبی افریقہ سے سیریز دلچسپ رہی، آخری ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کے بلے بازوں نے میچ ڈرا کرنے کی اچھی کوشش کی تھی تاہم ہمارے باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔