بدعنوانی ختم کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں لیکن ہماری کوششیں بار آور ثابت نہیں ہوئیں:سردارمہتاب احمدخان

بدعنوانی ختم کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں لیکن ہماری کوششیں بار آور ثابت نہیں ...
بدعنوانی ختم کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں لیکن ہماری کوششیں بار آور ثابت نہیں ہوئیں:سردارمہتاب احمدخان

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنرخیبرپختونخواسردارمہتاب احمدخان نے کہاہے کہ ہم بدعنوانی کو ختم کرنے کی جدوجہد تو کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہماری کوششیں بار آور ثابت نہیں ہوئیں،کمزور معیشت اور بدعنوانی کی لعنت نے صورتحال کو مزید مشکل بنا دیا ہے جس کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے،نجی ٹی وی کے مطابق ”عالمی یوم انسداد بدعنوانی“کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سردارمہتاب احمدخان کا کہنا تھا کہ نصاف اور احتساب کے نظام کی کمی دوایسے عناصر ہیں جن کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں محرومیاں اور تلخیاں پھیل رہی ہیں ،ہمارے صوبے میں یہ دو عناصر شورش کوفروغ دینے اور دہشتگردوں کے پروپیگنڈے کوشہہ دینے میں بہت اہم کردار اداکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب وقت کا تقاضا ہے کہ بدعنوانی کو ختم کرکے اچھی طرز حکمرانی کو یقینی بنائیں تاکہ ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کو اپنی آئندہ نسلوں کےلئے مضبوط اور خوشحال بناسکیں۔

مزید : پشاور