جموں میں بھارتی فوج کا اہلکارا پنی ہی سروس رائفل سے مارا گیا

جموں میں بھارتی فوج کا اہلکارا پنی ہی سروس رائفل سے مارا گیا

سری نگر (کے پی آئی)جموں کے مضافات میں تعینات سرحدی حفاظتی فورس کا ایک اہلکار اپنی ہی سروس رائفل سے حادثاتی طور نکلی گولی کا شکار ہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اتوار اورپیر کی درمیانی شب کے دوران جموں کے شیر گڑھ میں ایک بی ایس ایف اہلکار کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔ شیر گڑھ کے مقام پر قائم بی ایس ایف 78بٹالین کیمپ سے وابستہ کانسٹیبل رمن کمار ولد کندن لعل ساکن گرداس پور پنجاب کی سروس رائفل سے حادثاتی طور پر اچانک گولی چلی ۔گولی چلنے کی آواز سنتے ہی اسکے ساتھی دوڑ پڑے اور اسے خون میں لت پت حالت میں زمین پر گراہوا پایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اہلکار کو فوری طورگورنمنٹ میڈیکل کالج جموں پہنچایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ سرحدی حفاظتی فورس نے اپنی سطح پر واقعہ کی چھان بین کے احکامات صادر کئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...