خلیج میں اضافی قدری محاصل لگانے کی تیاریاں

خلیج میں اضافی قدری محاصل لگانے کی تیاریاں

قطر(کے پی آئی)متحدہ عرب امارات کی وزارت مالیات کے ایک سینئر عہدیدار نے انکشاف کیا کہ خلیجی ریاستیں خطے میں اضافی قدری محاصل کے نفاذ سے متعلق اہم معاملات پر متفق ہو گئی ہیں۔گزشتہ روزیو اے ای کی وزارت مالیات کے انڈر سیکرٹری یونس حاجی الخوری نے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا "کہ اس معاملے پر خلیجی وزرا کے چند دن قبل ہونے والے اجلاس میں معاہدہ طے پایا۔"حاجی الخوری نے بتایا "کہ ٹیکس کو تین برس کے اندر مکمل طور پر نافذ العمل کر لیا جائے گا، تاہم حتمی معاہدے کے بعد 18سے 24مہینوں کی مدت کے دوران اس کا نفاذ ممکن ہو جائے گا۔"چھے خلیجی ریاستوں میں صحت، تعلیم، معاشرتی خدمات اور 94 اشیا خورنی پر میں چھوٹ دی جائے گی۔ الخوری نے مزید بتایا کہ مالیاتی خدمات سمیت چند ایسے امور ہیں کہ جنہیں VAT کے دائرہ کار میں لانے پر خلیجی ممالک کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

مزید : عالمی منظر