اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پیرس میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے کنسرٹ ہال اور کیفے کا دورہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پیرس میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے کنسرٹ ...

پیرس (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پیرس میں 13 نومبر کو دہشت گردیکا نشانہ بننے والے کنسرٹ ہال اور کیفے کا دورہ کیا ہے۔ انھوں نے اس موقع پر پیرس کے مکینوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔بانکی مون نے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں حملوں کی جگہ پر پھول چڑھائے اور کچھ دیر خاموشی اختیار کی۔اس دوران پیرس کی میئر این ہیڈا لگو بھی ان کے ہمراہ تھیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پیرس فن و ثقافت کی علامت کے حامل شہروں میں شامل ہے تا ہم اب یہ دہشت گرد حملوں کے خلاف مزاحمت کی علامت بھی بن چکاہے۔

مزید : عالمی منظر