جھاڑ کھنڈ، گاڑی اور ٹرین کی ٹکر کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے

جھاڑ کھنڈ، گاڑی اور ٹرین کی ٹکر کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے

  

رانچی(اے پی پی) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ایک ریلوے کراسنگ پر گاڑی اور ٹرین کی ٹکر کے نتیجے میں کم از کم 13افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک گاڑی جس میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد سوار تھے کا ٹائر ریلوے کراسنگ سے گزرتے ہوئے پٹری میں پھنس گیا۔ گاڑی میں سوار افراد گاڑی سے اتر بھی نہ پائے تھے کہ ہووڑہ اور بھوپال کے درمیان چلنے والی تیز رفتار ٹرین ان کے سر پر آگئی اور ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے نتیجہ میں گاڑی ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی اس میں سوار تمام افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ مقامی افراد نے ریلوے کراسنگ پر کوئی اہلکار تعینات نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا اور ٹرین کوتین گھنٹے تک وہیں روکے رکھا۔

مزید :

عالمی منظر -