دہشت گردی کیخلاف بندوق اور قلم سے جنگ لڑی جا رہی ہے، دونوں کا دشمن ایک ہے: پرویز رشید

دہشت گردی کیخلاف بندوق اور قلم سے جنگ لڑی جا رہی ہے، دونوں کا دشمن ایک ہے: ...
دہشت گردی کیخلاف بندوق اور قلم سے جنگ لڑی جا رہی ہے، دونوں کا دشمن ایک ہے: پرویز رشید

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف بندوق اور قلم سے جنگ لڑی جا رہی ہے، دونوں کا دشمن ایک ہے، ایک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہو گا ،،پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافتی تنظیموں کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہمیڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، دہشت گردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب کو میڈیا کی سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو روکنا صرف سیاسی جماعت، گروہ یا میڈیا کا ہی کام نہیں بلکہ پوری قوم دہشت گردی کیخلاف صف آراءہے، دہشت گردوں کا صحافیوں پر حملہ ریاست پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کے کسی ایک حصہ پر حملہ کو جمہوریت، حکومت اور ریاست پر حملہ تصور کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے اس تجویز سے اتفاق کیا کہ وطن کے دفاع کیلئے جان قربان کرنے والے سپاہی کی طرح قلم سے لڑنے والے شہید صحافی کا بھی ایسا ہی معاوضہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے صحافیوں کے معاوضہ کا پیکیج اخباری مالکان کے مشورہ سے تیار کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صحافتی اداروں کے تحفظ میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے کئی اجلاس ہوئے، جلد ہی اسلام آباد کے صحافتی اداروں کے تحفظ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اجلاس ہو گا اور صحافتی اداروں کے گرد حفاظتی باڑ لگانے سمیت موثر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد


loading...