ایل این جی کی درآمد سے سالانہ ایک ارب ڈالر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی، سید محمد علی

ایل این جی کی درآمد سے سالانہ ایک ارب ڈالر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی، سید ...

  

اسلام آباد(اے پی پی)ایل این جی منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دے گا اور ایل این جی کی درآمد سے سالانہ ایک ارب ڈالر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ اینگرو الینگی ٹرمینل (ای ای ٹی ایل ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایل این جی روایتی ایندھن کے مقابلے میں شفاف ترین اور انتہائی سستی توانائی کا ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد کے فروغ سے تیل کی درآمدات کی مد میں ملکی خزانے کو سالانہ ایک ارب ڈالر سے زائد کی بچت ہوگی۔

جس سے ملکی معیشت کی ترقی میں مدد کے ساتھ ساتھ توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ (zuh/skr/rmq

مزید :

کامرس -