سروس سیلز کارپوریشن اور پی ٹی سی ایل کے مابین معاہدہ

سروس سیلز کارپوریشن اور پی ٹی سی ایل کے مابین معاہدہ

پا کستان کا بہترین رئیٹلر سروس سیلز کارپوریشن اور ٹیکنالوجی کی دنیا کے معروف نا م پی ٹی سی ایل نے سروس سیلز کارپوریشن کی نیٹ ورک کے پھیلاؤ کے لیے پارٹنرشپ کر لی۔ سروس سیلز کارپوریشن نے جو کہ فٹ وئیر کی مارکیٹ کا لیڈر ہے پی ٹی سی ایل کے ساتھ اس پارٹنرشپ کا انتخاب اس کی بہترین کارکردگی ہارڈوئیر،سافٹ وئیر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہمیشہ سے اس کی نمایاں کارکردگی کی بناء پر کیاہے۔ سروس

سیلز کارپوریشن کے چیف انفارمیشن آفیسر مسٹر جلال آحمد نے اس موقع پر کہا: "سروس سیلز کارپوریشن2500ہول سیل رئیٹلرزاورپانچ سو سے زائدرئٹیل سٹورز کے ساتھ فٹ وئیر کی دنیا میں اپنی نمایاں جگہ رکھتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سروس سیلز کارپوریشن پاکستان بھر میں اپنے معززصارفین کے لیے ہمیشہ سے بہترین خدمات انجام دے رہا ہے"۔پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسر مسٹر کمال آحمد نے کہا:"ہمیں یقین ہے کہ اس اشتراک کے ذریعے ہم سروس سیلز کارپوریشن کو نہ صرف ٹیکنالوجی کی جدید ترین سہولیات مہیا کریں گے بلکہ پی ٹی سی ایل کی ای۔سی۔ٹی مار کیٹ میں پوزیشن بھی مزید مستحکم ہو گی۔"

مزید : کامرس