ملت ٹریکٹرز اور اے جی سی او کے مابین برآمدات کا تاریخ ساز معاہدہ

ملت ٹریکٹرز اور اے جی سی او کے مابین برآمدات کا تاریخ ساز معاہدہ

  

لاہور(پ ر)ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ اور AGCO کمپنی کے درمیان حا ل ہی میں ایک معاہدہ طے پایا جس کے تحت پاکستان میں تیار کئے جانے والے ملت برانڈ کے ٹریکٹر بین الاقوامی منڈیوں میں برآمد کئے جائیں گے۔آغاز میں AGCO ان ٹریکٹرز کوافریقہ اور مشرق وسطی کی منڈیوں کے لئے درآمد کرے گی اور بعد آزاں دیگر ممالک کے لئے۔ ملت کمپنی اس تاریخی سنگ میل کے حصول کے لئے ایک عرصہ سے کوشاں تھی۔ یہ معاہدہ ملت ٹریکٹرز کیلئے ایک نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہوگاجس میں پراڈکٹ ڈویلپمنٹ اور کاروباری وسعت کے نتیجے میں کمپنی مزید ترقی کی جانب گامزن ہو گی۔ملت کی پیداواری صلاحیت 35000 ٹریکٹر سالانہ ہے۔ جو برآمدات کے ساتھ ساتھ ملکی ضروریات کے لئے بھی کافی ہے۔انجنئیرنگ اور نئے پراڈکٹس تیار کرنے کی بے مثال صلاحیت کی مدد سے ٹریکٹرز میں لوکل پارٹس کا استعمال 90 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔اس لئے ملت ٹریکڑ دنیا بھر میں سب سے باکفایت ہیں۔ اس لحاظ سے ملت کو برآمدات میں دوسری کمپنیز پر سبقت حاصل ہوگی۔مصنوعات کی فروخت کے لئے 140 ممالک میں پھیلا میسی فرگوسن کا سیل اینڈ سروس نیٹ ورک موجود ہے جو 3100 ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز پر مشتمل ہے۔""MF3005 سیریز کے ٹریکٹر ز استعمال میں آسان مگر جاندار ہیں ۔ یہ آزمودہ بھی ہیں اور اپنی بھروسہ مند کار کردگی میں بے پناہ شہرت کے حامل بھی۔یہ ٹریکٹر افریقہ اور مشرق وسطی کی زراعت میں پیش آنے والی مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے بہترین ہیں۔ " یہ بات میسی فرگوسن یورپ ، افریقہ اور مشرق وسطی کے وائس پریذیڈنٹ مارکیٹنگ ،مسٹر ہیری لوٹ نے اپنے لانچ پروگرام کے موقع پر کہی۔یہ معاہدہ پاکستان کی آٹو اور وینڈنگ انڈسٹریز کے لئے بہت مفید ثابت ہوگااور زرعی شعبے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کوبھی تقویت دے گا۔

مزید :

کامرس -