ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت نے شہرکے مئیر کا نام فائنل کرنے کے لیے فاروق ستار سمیت اہم رہنماﺅں کو لندن طلب کرلیا
کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار ،وسیم اختر اور نسرین جلیل کو پارٹی قیادت نے لندن طلب کرلیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت نے فاروق ستار ،وسیم اختر اور نسرین جلیل سمیت دیگر رہنماوں کو لندن طلب کیا ہے جن سے شہر کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کراچی کے مئیر کا نام فائنل کرنے کے لیے مشاورت کی جائے گی جس کے بعد مئیر کا نام فائنل ہو گا ۔