سرمایہ کاری مالیت میں4ارب89کروڑ روپے سے زائد کی کمی

سرمایہ کاری مالیت میں4ارب89کروڑ روپے سے زائد کی کمی

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے دوسرے روز منگل کو اتار چڑھاؤ کے مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 32800کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں4ارب89کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.96 فیصدزائد جبکہ49.13فیصدحصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،پٹرولیم اوربینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33044پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس63.83پوائنٹس کمی سے 31791.71پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر348کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 156کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،171کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں4ارب،89کروڑ6لاکھ 43ہزار740روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی گھٹ کر 69کھرب 28 ارب 59 کروڑ 58لاکھ 35ہزار368روپے ہوگئی ۔منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 19کروڑ 26لاکھ 35ہزار660شیئرز رہیں جوپیر کے مقابلے میں3کروڑ72لاکھ37ہزار900 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فیروز سنز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت36.63روپے اضافے سے1028.45روپے اورمری پٹرولیم کے حصص کی قیمت27.09روپے اضافے سے568.90روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت300.00روپے کمی سے8300.00جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت50.00روپے کمی سے3000.00روپے ہوگئی ۔منگل کوکے الیکٹرک کی سرگرمیاں2کروڑ10لاکھ79ہزار 500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت19پیسے کمی سے7.56روپے جبکہ جہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں1کروڑ55لاکھ87ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیرز کی قیمت67پیسے اضافے سے19.50روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس37.82پوائنٹس کمی سے 19208.43پوائنٹس ،کے ایم آئی انڈیکس248.04پوائنٹس کمی سے 54700.26جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس58.75پوائنٹس کمی سے 22853.51پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -