لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوسرے روز تیز ی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر69کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا11-کمپنیوں کے حصص میں اضافہ6کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ52کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس53.13 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5411.93 پر بندہو ا۔ مارکیٹ میں کل15 لاکھ 800 حصص کا کاروبارہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز 7 لاکھ 63 ہزار800 حصص کا لین دین ہوا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سلک بنک لمیٹڈ کے11لاکھ92 ہزار500حصص ۔ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے80 ہزار حصص جبکہ کے- الیکٹرک لمیٹڈ کے45ہزارحصص فروخت ہوئے۔

گزشتہ روزسب سے زیادہ اضافہ ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت27.09 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.13روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس