پاکستان میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے،چوہدری اعجاز کامران
لاہور(فلم رپورٹر )پروڈیوسر چوہدری اعجاز کامران نے کہا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو اسٹوڈیوز کی ویرانیاں ختم ہو سکتی ہیں‘ می باتیں نہیں بلکہ انڈسٹری کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہوں۔چوہدری اعجاز کامران نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور اب وقت آ چکا ہے کہ ہم بھی اس انڈسٹری کی ویرانی کو ختم کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں ۔
اور اس لئے میں نے تین نئی فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔