فلم ’تیرے بن لادن‘کے سیکوئیل میں منیش پال مرکزی کردار ادا کریں گے

فلم ’تیرے بن لادن‘کے سیکوئیل میں منیش پال مرکزی کردار ادا کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے پی پی) مشہور فلم ’تیرے بن لادن‘کے سیکوئیل میں اداکار منیش پال مرکزی کردار ادا کریں گے۔ذرائع کے مطابق فلم کے سیکوئیل کو ’’تیرے بن لادن۔زندہ یا مردہ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں علی ظفر کا کوئی کردار نہیں ہے۔اداکار منیش پال نے اس فلم کی پہلی جھلک(فرسٹ لک)کو ٹویٹر پرجاری کیا ہے اور کہا ہے کہ فلم کا پہلا پوسٹر فروری2016میں ریلیز کیا جائے گا ۔کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کے لئے علی ظفر کو لینا ہی مقصود تھا لیکن وہ اپنی پاکستانی فلم’دیوسائی‘کی شوٹنگ کی وجہ سے دستیاب نہ ہو سکے جس پر منیش پال کو لے لیا گیا۔

مزید :

کلچر -