فلم’’ ٹوائے اسٹوری ‘‘2018ء میں سنیما گھروں میں تہلکا مچائے گی
نیویارک (این این آئی)اینی میٹڈ فلم ٹوائے اسٹوری کے دیوانے ہوجائیں تیار، بننے جارہا ہے اب اس چوٹھا پارٹ جس کی اور بھی منفرد اور دلچسپ ہوگی۔نوے کی دہائی میں آئی سوپر ڈوپر اینی میٹڈ فلم ٹوائے اسٹوری جس نے بچوں ہی نہیں بڑوں کو بھی اپنا دیوانہ بنایا۔فلم شائقین کو خوب پسند آئی جبھی تو اب تک اس کے تین پارٹس آچکے ہیں اور اب فلم ساز نے اعلان کردیا ہے کہ ٹوائے اسٹوری کا چوتھا حصہ بھی بننے جارہا ہے جس کی کہانی ایک بار پھر شائقین کو اپنا دیوانہ بنا دے گی۔کہا جارہا ہے کہ فلم کا عکس بندی اگلے ماہ سے شروع کردی جائے گی جو 2018ء میں سنیما گھروں میں تہلکا مچانے آئے گی۔