ہالی ووڈ میں خوف اور دہشت کے سائے منڈلانے لگے

ہالی ووڈ میں خوف اور دہشت کے سائے منڈلانے لگے

  

لاس اینجلس(این این آئی نئی ہارر ڈرامہ فلم’’دی فاریسٹ‘‘آئندہ سال 8جنوری کو ریلیز ہو گی گیاہے۔ہدایتکارجیسن زیدا کی تھرلر فلم کی کہانی ایک ایسی امریکی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی کھوئی ہوئی بہن کی تلاش میں جاپان کے جنگلوں کا رخ کرتی ہے اور وہاں اس کا سامناخوفناک بلاؤں سے ہو جاتا ہے۔

ڈیوڈ ایس گوئراور ٹوری میٹریزر کی مشترکہ پروڈکشن میں ہالی وڈ اداکارہ نٹالی ڈارمر اورسارہ کارن ویل مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔دل دہلا دینے والے منا ظر سے بھرپو یہ تھرل ڈرامہ ہارر فلم فوکس فیچرز کے تحت آئندہ سال 8جنوری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

کلچر -