بھارتی ثقافت کا رنگ ہماری زندگیوں پر بھی نظر آرہا ہے،شبیر جان

بھارتی ثقافت کا رنگ ہماری زندگیوں پر بھی نظر آرہا ہے،شبیر جان

  

لاہور(فلم رپورٹر) ٹی وی کے سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ اگر یہ کہا جائے کہ بھارت کی ثقافت کار نگ نہ صرف ہمارے ڈراموں بلکہ عام زندگیوں میں بھی نظر آ رہا ہے تو یہ غلط نہ ہو گا،میں ہی نہیں بلکہ بہت سے لوگ آج یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ہم اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر ہمسایہ ملک کے طور طریقے اپنانا شروع ہو گئے ہیں جو نہ ہمارے لئے بلکہ ہمارے ملک کیلئے بھی سود مند نہیں۔

شبیر جان نے کہا کہ میں ہمسایوں سے اچھے تعلقات کے مخالف نہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ آ پ اپنی ثقافت کو بھول جائیں اور سب کچھ ہمسایوں کا اپنا لیں ۔

مزید :

کلچر -