مستقبل میں بطور کاسٹیوم ڈیزائنر کام کرنے میں دلچسپی ہے، سوناکشی

مستقبل میں بطور کاسٹیوم ڈیزائنر کام کرنے میں دلچسپی ہے، سوناکشی

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ وہ مستقبل میں اپنی فیشن لائن شروع کرنے والی ہیں،سوناکشی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ مستقبل میں بطور کاسٹیوم ڈیزائنر کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں،ان کا ارادہ اس کو پیشے کے طور اپنانے کا ہے کیونکہ اداکاری صرف ان کا شوق ہے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ ابھی تو نہیں لیکن مستقبل میں ایسا کرنے کا فیصلہ کر چکی ہیں کیونکہ انھوں نے فیشن ڈیزائننگ کی باقاعدہ تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

مزید : کلچر