فلم’’ ان دی ہارٹ آف دی سی‘‘11دسمبر کو ریلیز ہو گی

فلم’’ ان دی ہارٹ آف دی سی‘‘11دسمبر کو ریلیز ہو گی

نیویارک(این این آئی)سچے واقعے پر مبنی تھرل سے بھرپور ڈرامہ فلم’’ ان دی ہارٹ آف دی سی‘‘کے نئے کلپس جاری کردئیے گئے ہیں۔ران ہاورڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مچھلیوں کے شکار کیلئے سمندر میں جانے والی ایسکس نامی ایک کشتی کے گرد گھومتی ہے جو ایک بڑی وہیل مچھلی کے حملے کا شکار ہوجاتی ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں کرس ہیمس ورتھ، بینجمن واکر، سیلین مرفی، ٹام ہالینڈ اور مائیکل فیئرلے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔وارنر برادرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی پروڈکشن کے فرائض بریان گریزر نے انجام دیئے ہیں جبکہ فلم11دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

مزید : کلچر