سارہ لورین کی فلم انٹرنیشنل فلم اینڈ انٹرٹینمنٹ فیسٹیول میں نمائش کیلئے منتخب

سارہ لورین کی فلم انٹرنیشنل فلم اینڈ انٹرٹینمنٹ فیسٹیول میں نمائش کیلئے ...
 سارہ لورین کی فلم انٹرنیشنل فلم اینڈ انٹرٹینمنٹ فیسٹیول میں نمائش کیلئے منتخب

  

لاہور (این این آئی) معروف اداکارہ سارہ لورین کی بالی ووڈ فلم ’’برکھا‘‘ کو ’’ انٹرنیشنل فلم اینڈ انٹرٹینمنٹ فیسٹیول آسٹریلیا ‘‘ (آئی ایف ای ایف اے ) میں نمائش کے لیے منتخب کرلیا گیا۔فیسٹیول کی انتظامیہ نے سارہ لورین کی فلم کوفارن کیٹگری فلموں میں نمائش کے لیے منتخب کیا ۔ واضح رہے کہ ’’برکھا‘‘بالی ووڈ کی پہلی فلم ہے جس کوآسٹریلین فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیاہے۔ اس سلسلہ میں سارہ لورین نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کسی بھی فنکارکے لیے یہ اعزاز کی بات ہوتی ہے کہ اس کی عمدہ اداکاری کوسراہا جائے ۔میرے نزدیک آپ کے بہترین کام پرملنے والے ایوارڈز اور اعزازات کا شمار ان نوادرات سے کم نہیں ہے، جن کومحلات کی زینت بنایا جاتاہے اور مجھے ہمیشہ معیاری کام کرکے بہت زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے ۔

مزید : کلچر