کا میابی کیلئے محنت اور جستجو کا ہونا ضروری ہے‘نشاء بٹ
لاہور( فلم رپورٹر)معروف ماڈل نشاء بٹ نے کہا ہے کہ ہرکام میں کا میابی کیلئے محنت اور اپنی منزل پانے لینے کی جستجو کا ہونا ضروری ہے‘اب سفارش کا زمانہ نہیں ہر میدان میں ٹیلنٹ اور معیاری کام کو ترجیح دی جاتی ہے ۔ نشاء بٹ نے کہا کہ اب تک میں نے شوبز انڈسڑی میں جتنا بھی کام کیا ہے میں اس بارے پنی کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوبز انڈسڑی میں جو ٹیلنٹ موجود ہے دنیا میں اس کی کسی اور ملک میں مثال نہیں ملتی پاکستانی شوبز انڈسڑی میں نئے آنیوالوں کو موقعہ دینے کی ضرورت ہے ۔