صبح انڈے ،پراٹھے اور چائے کے کپ کے بغیر ممکن نہیں، مائرہ خان
کراچی (اے پی پی) اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ ان کی صبح انڈے ،پراٹھے اور چائے کے کپ کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی ان کا ناشتہ یہی ہوتا ہے،انھوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ ہر وقت چھوٹے موٹے حادثات ہوتے رہتے ہیں ،چترال میں اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کے ہاتھ سے اپنی ہی جین پر کھولتی چائے گر گئی تھی ۔ماہرہ نے بتایا کہ وہ گاڑی چلانا نہیں چاہتی تھیں لیکن فلم کی ڈیمانڈ کی وجہ سے ان کو ڈرائیونگ سیکھنا پڑ ی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ان کی آنے والی فلم’ہو من جہاں‘ایک ہلکی پھلکی اور پرمزاح فلم ہے جس کو پسند کیا جائے گا۔کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں مائرہ نے فلم کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ان کا کردار ایک ایسی پرجوش لڑکی کا ہے جو اپنے خوابوں کو تعبیر دینے کی ہمت رکھتی ہے
،انھوں نے کہا کہ اس قسم کا کردار انھوں نے پہلے ایک ڈرامے میں ادا کیا ہے البتہ فلم کے لئے ان کا یہ پہلا رول ہے۔انھوں نے کہا کہ فلم ’ہو من جہاں‘کے گانے ’’شکر ونڈا ‘‘پر انہیں ہر روز دس سے پندرہ ڈبسمیش موصول ہوتے ہیں جو اس گانے کی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں،انھوں نے کہا کہ فلم کی کہانی تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کے بے حد قریب ہوتے ہیں اور پھر ان میں اختلافات پیدا ہو جاتے ہیں۔