الخدمت گروپ کی فیز 6اور 2میں کارنر میٹنگ،خدمت کی روایت برقرار رکھنے کا عزم

الخدمت گروپ کی فیز 6اور 2میں کارنر میٹنگ،خدمت کی روایت برقرار رکھنے کا عزم

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) الخدمت گروپ کی فیز6اور فیز2میں کارنر میٹنگ، ٹرسٹ ڈیل کے چیف ایگزیکٹو طاہر مجید کا الخدمت گروپ کے امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ،درجنوں رجسٹرڈ ڈیلرز کی شرکت ، الخدمت گروپ کے قائد طلعت احمد میاں اور صدر کے امیدوار میجر وسیم انور چودھری ،سینئر نائب صدر کے امیدوار حاجی زاہد حسین کا خطاب،طلعت احمد میاں نے فیز6کی ڈیلرز برادری کی طرف سے حمایت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہم اپنی برادری کو مایوس نہیں کریں گے ،خدمت کی روایت جاری رکھیں گے میجر وسیم انور چودھری نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے مخالفین دوست بوکھلا چکے ہیں اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ہم کسی پر کیچڑ نہیں اچھالیں گے محبت امن کا درس دیتے رہیں گے اور برادری کی خدمت جاری رکھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1