جنرل سیکرٹری کی نشست ،عمر افضل باری اور خالد محمود چودھری کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع

جنرل سیکرٹری کی نشست ،عمر افضل باری اور خالد محمود چودھری کے مابین کانٹے دار ...
جنرل سیکرٹری کی نشست ،عمر افضل باری اور خالد محمود چودھری کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع

  


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جنرل سیکرٹری کی نشست کے لیے عمر افضل باری اور خالد محمود چودھری کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا الخدمت گروپ کے عمر افضل باری اور پروفیشنل گروپ کے خالد محمود چودھری منجھے ہوئے کھلاڑی اور پروفیشنل رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ہیں دونوں انتہائی پڑھے لکھے اور سلجھے ہوئے امیدوار ہیں عمر افضل باری پہلی بار میدان میں آئے ہیں جبکہ خالد محمود چودھری دوسری بار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں الخدمت گروپ کے سیکرٹری کے امیدوار عمر افضل باری اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو ہیں جبکہ خالد محمود چودھری فور کاسٹرز کے چیف ایگزیکٹو ہیں عمر افضل باری کو الخدمت گروپ کا کارکن ہونے پر فخر ہے جبکہ خالد محمود چودھری فرینڈز بزنس گروپ ڈی ایچ اے کے روح رواں ہیں۔ عمر افضل باری نے روزنامہ پاکستان کو بتایا الخدمت گروپ بنی ہی خدمت کے لیے ہے اس لیے ڈیلرزبرادری ہمیشہ کی طرح ہمیں مایوس نہیں کرے گی اور ہمیں کامیاب کرائے گی ۔پروفیشنل گروپ کے نامزد امیدوار فرینڈز بزنس گروپ کے سربراہ خالد محمود چودھری نے کہا ہم 19دسمبر کا الیکشن کلین سویپ کرنے کے لیے اس لیے پُر امید ہیں کہ ڈی ایچ اے کی ڈیلرز برادری تبدیلی کا فیصلہ کر چکی ہے 19دسمبر فیصلے کا دن ہے اور پروفیشنل گروپ کی فتح کا دن ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...