الواسع بلڈرز نے الخدمت گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا

الواسع بلڈرز نے الخدمت گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
الواسع بلڈرز نے الخدمت گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے لاہور کے معروف اور بڑے بلڈر الواسع بلڈر نے الخدمت گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ،الواسع گروپ کے چےئرمین میاں عرفان نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا الخدمت گروپ کے بانی و قائد طلعت احمد میاں اور صدر کے امیدوار میجر وسیم انور چودھری کی ڈیلرز برادری کے لیے خدمات تاریخ ساز ہیں 19دسمبر کے لیے طلعت احمد میاں نے میرٹ پر امیدوار میدان میں اتارے ہیں صدر کے امیدوار میجر وسیم انور چودھری ایک ایماندار اور بے داغ ماضی کے حامل بہادر شخص ہیں۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کے قیام سے اب تک برادری کی بے لوث خدمت کی ہے ذاتی مفاد آج تک حاصل نہیں کیا سینئر صدر کے امیدوار حاجی زاہد حسین بھی ایماندار اور مخلص ورکر ہیں وہ ڈیلرز برادری کی مشکل وقت میں بھی آواز بنے ہیں ،میاں عرفان نے کہا ڈی ایچ اے کی ڈیلرز برادری اور میرا گروپ الخدمت کے شانہ بشانہ ہے اور الخدمت کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1