فیئر اینڈ لائل گروپ کا کردار فیصلہ کن ہو گا،چودھری محمد اعجاز

فیئر اینڈ لائل گروپ کا کردار فیصلہ کن ہو گا،چودھری محمد اعجاز
فیئر اینڈ لائل گروپ کا کردار فیصلہ کن ہو گا،چودھری محمد اعجاز

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)19دسمبر کے الیکشن میں فےئر اینڈ لائل گروپ کا کردار فیصلہ کن ہو گا،فےئر اینڈ لائل گروپ اس وقت ڈی ایچ اے کا سب سے بڑا گروپ ہے ہم نے متفقہ طور پر پروفیشنل گروپ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے فےئر اینڈ لائل گروپ کے مرکزی قائد چودھری محمد اعجاز نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگومیں کہا فےئر اینڈ لائل گروپ کی تاریخ بتاتی ہے اس نے جس کا ساتھ دیا اس کو کامیاب کرایا 19دسمبر کے لیے ہم متفقہ طور پر پروفیشنل گروپ کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا میجر رفیق حسرت ایک مخلص ہمدرد ایماندار فوجی آدمی ہے اوردور اندیش ہے ڈیلرز کے مسائل کو سمجھتا ہے اس کے ساتھ سینئر نائب صدر کے لیے ارشد کھوکھر،لطیف چودھری،چودھری خالد محموداور دیگر ممبران بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار افراد ہیں 19دسمبر کو ہم پروفیشنل گروپ کو9نشستوں پر کامیاب کرائیں گے ،چودھری اعجاز نے کہا فےئر اینڈ لائل گروپ میں دھڑے بندی کا تاثر درست نہیں ہے ہم کل بھی اکٹھے تھے آج بھی متحد ہیں اور کل بھی ایک ساتھ ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1