ایل ڈی اے کا درجنوں رہائشی سکیموں میں آپریشن،غیر قانونی تعمیرات مسمار

ایل ڈی اے کا درجنوں رہائشی سکیموں میں آپریشن،غیر قانونی تعمیرات مسمار

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے قصور،شیخوپور ہ اور ننکانہ صاحب میں50سے زائد رہائشی سکیموں میں غیر قانونی مکان اور چار دیواریاں گرا دی ہیںیہ غیر قانونی سکیمیں اتھارٹی سے منظور شدہ نہیں تھیں اس لئے ان میں کارروائی کر کے تعمیرات کو گرا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ایم پی سیل نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع قصور،شیخوپور ہ اور ننکانہ صاحب میں 50سے زائد سکیموں میں غیر قانونی مکانات اور چار دیواریاں گراد دی ہیں اس کارروائی میں سی ایم پی سیل کے افسران اور اہلکاروں کے علاوہ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی حصہ لیا یہ کارروائی تین دن میں مکمل کی گئی اس حوالے سے جب ایل ڈی اے افسران سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان سکیموں کے مالکان کو کئی بار بذریعہ اشتہارات کے علاوہ اتھارٹی نے نوٹس بھی بھیجے کہ یہ غیر قانونی سکیمیں ہیں آپ جب تک اتھارٹی سے ان سکیموں کی منظوری نہیں لیتے تو اس وقت پر سکیموں میں کسی بھی قسم کا کام مت کریں بصورت دیگر آپ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اس حوالے سے جب سکیموں کے مالکان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام سکیمیں سٹی گورنمنٹ سے منظور شدہ ہیں اگر ان کا ریکارڈ ایل ڈی اے میں نہیں تو اس میں ہمارا قصور نہیں ہے ہم نے سٹے آرڈر بھی لے رکھے تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -