مانگا منڈی،پولیس نے ناکہ لگا کر کارسے 500لیٹرشراب برآمدکرلی

مانگا منڈی،پولیس نے ناکہ لگا کر کارسے 500لیٹرشراب برآمدکرلی

مانگا منڈی( نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی تھانے کی پویس نے مخبری پر ناکہ لگا 500بوتل شراب کارسے برآمدلی، دوملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ تھانہ مانگا منڈی کو مخبری ہوئی کہ سفید رنگ کی کار نمبر6465ایم این اے لاہور سے شراب کی بوتلیں لیکر خانیوال کی طرف جا رہی ہے۔ تھانہ مانگا پولیس کے انچارج محمد افضل سندھو نے بھا ری نفری لیکر ملتان روڈ علی گڑھ سکول کے قریب ناکہ لگا لیا اور لاہور سے آنے والی کاروں کو روک کر تلاشی لی۔ایک کا ر سے پانچ سو بوتل شراب برآمد کر کے ڈرائیور سمیت دوملزمان شہباز احمد،خالد جاوید کو گرفتار کر لیا ۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے بتایا کہ ہم یہ شراب لاہور سے لوڈ کر کے خانیوال لے جارہے تھے ۔

مزید : علاقائی