کراچی پولیس نے 3سال قبل لاہورسے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب کروالیا

کراچی پولیس نے 3سال قبل لاہورسے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب کروالیا
کراچی پولیس نے 3سال قبل لاہورسے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب کروالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نامہ نگار سے)3سال قبل لاہور سے اغواء ہونے والا بچہ کراچی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران با زیاب کر وا لیا تاہم لو احقین کا علم نہ ہونے پر پولیس نے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔لاہور نہر کے قریب گھر ہے تاہم علاقہ کا علم نہیں بچے کا پولیس کو بیان۔تفصیلا ت کے مطابق کراچی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بہادر نامی 7سالہ بچے کو باز یاب کر وا یا ہے جو اپنے بہن بھائیوں کے نام عبداللہ ،کاشف،علی ،وہاب ، طیبہ اور والدہ کا نام فرزانہ بتاتا ہے ۔کراچی پولیس کے مطابق بچہ 3سال قبل اغواء ہو ا تھا اور اس کو صرف اتنا یاد ہے کہ اس کا گھر لا ہور نہر کے قریب تھا تاہم علاقہ یا د نہیں ہے ۔بچہ ہماری تحویل میں ہے اگر اس کے لو احقین کاکسی کوعلم تو وہ ہم سے رابطہ کریں۔

مزید :

علاقائی -