صوبائی دارالحکومت ،چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیا ۔ذرائع کے مطابق مناواں میں منیر کے گھر میں چوری کی واردات میں چور 10تولے سونا اور ہزاروں روپے کی نقدی لے اڑے جبکہ نواب ٹاؤن میں شاہد سٹیل ہاوس سے چور ہزاروں روپے کی نقدی لے اڑے۔ اسی طرح سے اسلامیہ پارک سے شاہد کے گھر سے تین موبائل ،لیب ٹاپ اور قیمتی سامان چوری کر لیا گیااور سبزہ زار کے علاقہ اے بلاک سے دو ڈوکو جمیل کی فیملی سے ہزاروں روپے مالیت کے زیوارات اور 10ہزار نقدی لے اڑے دیگر واقعات میں فیصل ٹاؤن کے رہائشی حسنات کے گھر سے چور 50لاکھ مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔نشترکالونی میں ماشااللہ جنرل سٹور سے چار ڈاکو 70ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گئے۔وحدت کالونی سے ڈاکوؤں نے جمیل سے 6لاکھ مالیت کی نقدی جبکہ گلشن راوی میں ندیم سے چار لاکھ 80ہزار،نواب ٹاؤن میں علی اکبر سے ساڑھے چار لاکھ،مسلم ٹاؤن میں خلیل سے ڈیڑھ لاکھ، نواں کوٹ میں یوسف سے تین لاکھ،لٹن روڈ میں افتخار اور اسکی فیملی سے پونے دولاکھ،فیکٹری ایریا میں اصغر اوراس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ،نواب ٹاؤن میں محسن سے سوا لاکھ،اسلام پو رہ میں عظیم سے 75ہزار ،شمالی چھاؤنی میں سعید اور اسکی فیملی سے 88ہزار،مسلم ٹاؤن میں ہارون سے 51ہزار،اقبال ٹاؤن میں نوید سے 30ہزاراور وحدت کالونی سے ڈاکو ندیم سے 87ہزار روپے اور موبائل فون ، کاہنہ میں عباس سے 40ہزارکی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیاجبکہ کا ہنہ ، فیصل ٹاون، وحدت کالونی سے موٹرسائیکلیں جبکہ لوئرمال، شادمان اور اچھرہ سے کاریں چوری کرلی گئیں۔

مزید :

علاقائی -