پرانی انارکلی،کھمبے پربجلی کی تاریں درست کرتے ہوئے لیسکواہلکار جاں بحق

پرانی انارکلی،کھمبے پربجلی کی تاریں درست کرتے ہوئے لیسکواہلکار جاں بحق

لاہور(وقائع نگار) پرانی انارکلی میں بجلی کی تاروں کو درست کرتے ہوئے لیسکو کا لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق 50سالہ محمد عارف مغلپورہ کا رہائشی تھا اور دو دہائیوں سے لیسکو میں ملازم تھا۔گزشتہ روز وہ پرانی انارکلی کے علاقہ میں آئی جی آفس کے قریب ایک کھمبے پر بجلی کی تاروں کو درست کر رہا تھا کہ اس کو بجلی کا شدید کرنٹ لگا جس کی وجہ سے وہ کھمبے سے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے متوفی کی نعش کو ورثا کی درخواست پر ضروری کارروائی کے بعد ان کے حوالے کر دیا۔

مزید : علاقائی