مصطفی آ باد ،مقا می چیئر مین اور دیگرملزمان نے مزارکی دیواریں گرادیں

مصطفی آ باد ،مقا می چیئر مین اور دیگرملزمان نے مزارکی دیواریں گرادیں

لاہور(وقائع نگار)مصطفی آ باد میں صبح سویرئے مقا می چیئر مین سمیت درجنوں افراد نے میاں میر دربار کے قریب صوفی دین حمید اللہ کے مزار پر حملہ کر تے ہو ئے دیواریں گرا دیں اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پرعقیدت مندوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جنھوں نے لاہور پریس کلب کے باہر سٹرک بلاک کر تے ہو ئے شدید احتجاج کیا ۔جس کے باعث ٹریفک کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، سی سی پی او کی یقین دہا نی پراحتجاج ختم کر دیا گیا۔بتا یا گیا ہے کہ میاں میر دربار کے ساتھ واقعہ میاں میر کا لو نی قبر ستان میں صوفی دین حمید اللہ کے نام سے عرصہ دراز سے مزار قائم ہے۔ گز شتہ روز علاقہ کے چےئر مین رمضان گجر سمیت درجنوں ملزمان نے حملہ کر دیا اورمزار کی چار دیواری کو توڑ دیا ۔اہل علاقہ کے جمع ہو نے پر ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے ۔جس پر مزار کے عقیدت مند جمع ہو گئے انھوں نے ملزمان کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کر تے ہو ئے ملزمان کی گر فتاری کا مطا لبہ کیا ہے ۔مزار کے عقیدت مند وں میں اقبال،چوہدری الیا س گجروغیرہ نے بتا یا کے ایس ایچ او مصطفی آ باد کو درخواست دی ہے جو انکوائری کر رہا ہے ۔

مزید : علاقائی